انٹرٹینمنٹ

ہمایوں سعید: تنقید کو مذاق میں اڑا دیا، توجہ صرف کام پر ہے

کراچی (شوبز ڈیسک) — پاکستان کے مقبول ترین اداکار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید نے حالیہ انٹرویو میں اپنے خلاف ہونے والی تنقید پر دلچسپ اور مثبت انداز میں ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسی باتوں کو دل پر نہیں لیتے، بلکہ انہیں ہنسی مذاق میں اڑا دیتے ہیں۔

ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ "جس طرح میں اپنا کام کر رہا ہوں، اسی طرح تنقید کرنے والے بھی اپنا کام کر رہے ہیں۔” اداکار نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ تنقیدی تبصروں پر مشتعل نہ ہوں اور سوشل میڈیا پر گالم گلوچ سے مکمل گریز کریں۔

نئے پراجیکٹس پر مکمل فوکس

ہمایوں سعید ان دنوں اپنی نئی پروڈکشن "میں منٹو نہیں ہوں” میں ایک منفرد اور پیچیدہ کردار میں جلوہ گر ہیں۔ اس ڈرامے میں ان کے ساتھ سجل علی، صنم سعید اور صائمہ نور جیسی باصلاحیت اداکارائیں شامل ہیں، جن کے ساتھ کام کرنا ہمایوں نے اپنی "خوش نصیبی” قرار دیا۔

فلمی محاذ پر بھی سرگرم

اداکار نے اپنی نئی فلم "لو گرو” کا بھی ذکر کیا، جس میں وہ ماہرہ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم ایک رومانوی کامیڈی ہے اور ہمایوں کے مطابق، یہ پروجیکٹ ان کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔

ہمایوں نے ماہرہ خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ "ماہرہ زندگی میں محبت کو اصل مقصد سمجھتی ہیں، اور اسی جذبے کو فلم میں بھی خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔”

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button