انٹرٹینمنٹ

حنا نیازی کی متنازع ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اُٹھے

پاکستان کی مشہور اینکر اور انفوٹینمنٹ شو ’سنو تو سہی‘ کی میزبان حنا نیازی اس وقت خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، تاہم اس بار وجہ ان کا شو نہیں بلکہ ذاتی زندگی کی خوشی ہے۔

حنا نیازی نے حال ہی میں اپنی پسند کے شخص سے شادی کی، اور شادی کی تقریبات میں ان کے حسین انداز نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ چند روز قبل ان کی ریسپشن کی تقریب منعقد ہوئی، جس کے بعد ان کے آفیشل فوٹو شوٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔

ویڈیو میں حنا نیازی چاندی رنگ کے خوبصورت لباس میں اپنے شوہر کے ساتھ پوز دیتی نظر آ رہی ہیں۔ ایک خاص لمحے میں وہ پھولوں کا گلدستہ چہرے کے سامنے رکھتے ہوئے ایسے انداز میں تصویر بنواتی ہیں جیسے اپنے شوہر کو بوسہ دے رہی ہوں، جسے مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button