فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب فیروز کے بیان پر سوشل میڈیا پر تنازعہ
پاکستان شوبز کے معروف اداکار فیروز خان کی اہلیہ اور ماہر نفسیات ڈاکٹر زینب فیروز نے گھریلو تشدد کے خلاف ایک مضبوط موقف اپناتے ہوئے کہا کہ تشدد کبھی بھی محبت کی علامت نہیں ہو سکتا اور کسی بھی خاتون کو اپنی عزت نفس پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ڈاکٹر نبیہ علی خان کی گھریلو تشدد کو جواز دینے والی ویڈیو وائرل ہوئی، جس پر ڈاکٹر زینب نے سخت تنقید کی۔
تاہم، سوشل میڈیا صارفین نے اس بیان پر فیروز خان کی اہلیہ کو ان کے شوہر کے ماضی پر تنقید کا نشانہ بنا دیا، اور بعض نے کہا کہ انہیں اپنے شوہر کو بھی نصیحت کرنی چاہیے، جن پر سابقہ اہلیہ پر تشدد کا الزام ہے۔
مزید برآں، کچھ صارفین نے ڈاکٹر زینب پر اپنے مریض سے شادی کرنے اور پیشہ ورانہ ضابطے کی خلاف ورزی کرنے کے بھی الزامات لگائے۔
سوشل میڈیا پر اس بحث نے فیروز خان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کو ایک بار پھر زیرِ بحث لا دیا ہے۔






