انٹرٹینمنٹ

سلمان خان دوبارہ بگ باس 19 کی میزبانی کے لیے تیار، ابتدائی تین ماہ میں 150 کروڑ روپے کمائی کا امکان

ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اپنے مداحوں کے لیے خوشخبری لے کر آ رہے ہیں، کیونکہ وہ بھارت کے مقبول ترین ریئلٹی شو "بگ باس” کے نئے سیزن 19 کی میزبانی کریں گے۔ سلمان کی میزبانی کو شو کی کامیابی کا ایک اہم سبب سمجھا جاتا ہے، جس کی وجہ سے ان کی واپسی کو شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، بگ باس 19 کا پریمیئر 30 اگست کو ہوگا، جس میں 90 منٹ کی خصوصی نشریات کے ذریعے شو کا آغاز کیا جائے گا۔ سلمان خان کی میزبانی اور شو کی خاص تھیم کی وجہ سے انٹرٹینمنٹ حلقوں اور سوشل میڈیا پر پہلے ہی کافی چرچا ہے۔

سلمان خان کی ممکنہ آمدنی
بھارتی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق سلمان خان کو ابتدائی تین ماہ کی میزبانی کے لیے ہفتہ وار 8 کروڑ روپے ملیں گے، جس کا مطلب ہے کہ وہ صرف اس ابتدائی مرحلے میں 120 سے 150 کروڑ روپے تک کمائی کر سکتے ہیں۔ تاہم، سلمان خان یا شو کی پروڈکشن ٹیم کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک کوئی باضابطہ تصدیق نہیں آئی۔

میزبانی کی مدت اور متبادل میزبان
شو کا دورانیہ تقریباً پانچ ماہ طویل ہوگا، جس میں سلمان خان ابتدائی تین ماہ میزبانی کریں گے۔ بعد کے مراحل میں فرح خان، کرن جوہر، اور انیل کپور جیسے نامور شخصیات کو بطور میزبان لانے کا امکان ہے۔

بگ باس 19: تھیم اور تیاریوں کی جھلک
اس بار بگ باس کی تھیم سیاسی طرز پر مبنی ہوگی، جس کا پرومو 12 جولائی کو ریکارڈ کیا گیا۔ شو کو بگ باس او ٹی ٹی کے فارمیٹ کی توسیع قرار دیا جا رہا ہے، اور پروڈکشن کم بجٹ میں کی جا رہی ہے، تاکہ شائقین کو نئی اور دلچسپ تفریح فراہم کی جا سکے۔

سلمان خان کی سابقہ آمدنی
سلمان خان کی بگ باس سے وابستگی کئی سال پر محیط ہے۔ انہوں نے پہلے بھی مختلف سیزنز میں بھاری معاوضے لیے ہیں، جیسے کہ بگ باس او ٹی ٹی 2 کے لیے 96 کروڑ، سیزن 18 کے لیے 250 کروڑ اور سیزن 17 کے لیے 200 کروڑ روپے وصول کیے تھے۔

شرکاء کے ناموں پر قیاس آرائیاں
ابھی تک بگ باس 19 کے شرکاء کی حتمی فہرست جاری نہیں کی گئی، لیکن میڈیا میں تقریباً 20 ممکنہ مشہور شخصیات کے نام گردش کر رہے ہیں جن میں سے کچھ جلد فائنل ہو جائیں گے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button