سائنس ٹیکنالوجی

چین کی ٹیم نے تیار کی دنیا کی سب سے ہلکی ذہن کنٹرول ڈیوائس، شہد کی مکھیوں کو ہدایات دینے کا انقلاب

چین میں سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے ایک انقلابی کارنامہ انجام دیتے ہوئے دنیا کی سب سے کم وزن دماغی کنٹرول ڈیوائس تیار کی ہے، جو خاص طور پر شہد کی مکھیوں کے لیے بنائی گئی ہے۔ یہ حیرت انگیز ڈیوائس صرف 74 ملی گرام وزنی ہے، جو مکھی کے پیٹ میں موجود پھول کے رس کو جمع کرنے والے خانے سے بھی ہلکی ہے۔

بیجنگ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی پروفیسر ژاؤ جیلیانگ کی قیادت میں کام کرنے والی اس ٹیم نے بتایا کہ یہ ڈیوائس مکھی کے دماغ سے براہ راست منسلک ہوتی ہے۔ جب اسے مکھی کی پشت پر نصب کیا جاتا ہے، تو ڈیوائس سے نکلنے والی تین سوئیاں مکھی کے دماغ میں لگا دی جاتی ہیں، جس کے ذریعے آپریٹرز برقی پلسز بھیج کر مکھی کو مخصوص سمتوں میں اڑنے کی ہدایات دے سکتے ہیں۔

چائینیز جرنل آف مکینیکل انجینئرنگ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق دورانِ آزمائش شہد کی مکھیوں نے 90 فیصد تک درستی کے ساتھ دی گئی ہدایات پر عمل کیا، جو اس ٹیکنالوجی کی کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔

یہ انقلابی ڈیوائس نہ صرف حیاتیاتی تحقیق میں ایک نیا باب کھولے گی بلکہ مستقبل میں مچھروں، شہد کی مکھیوں اور دیگر کیڑوں کے کنٹرول کے حوالے سے بھی نئی راہیں ہموار کرے گی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button