انٹرٹینمنٹ

ماہم عامر خان کا نوجوان لڑکیوں کے لیے اہم پیغام: "شادی سے نہ گھبرائیں، یہ ایک خوبصورت رشتہ ہے”

معروف اداکارہ ماہم عامر خان نے نوجوان لڑکیوں کو شادی سے متعلق مثبت سوچ اپنانے کا مشورہ دے دیا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ شادی ایک خوبصورت بندھن ہے، اور اگر اسے سمجھداری اور سلیقے سے نبھایا جائے تو یہ زندگی کو خوشگوار بنا سکتا ہے۔

ماہم عامر خان کا کہنا تھا کہ ہماری سوسائٹی میں اکثر لوگ شادی کے بارے میں منفی خیالات پہلے ہی ذہن میں بٹھا لیتے ہیں، جو ایک بڑی رکاوٹ بن جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر رشتے میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں، لیکن یہی نشیب و فراز رشتوں کو مضبوط بناتے ہیں۔

اداکارہ نے نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ایسا شخص مل جائے جو آپ کو عزت اور محبت دے، تو اُس سے شادی کرنے کا فیصلہ ضرور کرنا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ مثبت سوچ، باہمی احترام اور سمجھداری سے ہی ایک خوشحال ازدواجی زندگی ممکن ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button