پاکستانی ٹک ٹاکر اریکا حق کا سنگین انکشاف: کچھ ٹک ٹاکرز شہرت کے لیے نازیبا ویڈیوز خود لیک کراتی ہیں
پاکستانی ٹک ٹاکر اور ماڈل اریکا حق نے ایک انٹرویو میں کھل کر کہا ہے کہ کچھ ٹک ٹاکرز شہرت حاصل کرنے اور ویوز بڑھانے کے لیے اپنی نازیبا ویڈیوز خود لیک کروا رہی ہیں۔
اریکا حق نے معاشرے میں بڑھتے ہوئے اس حساس مسئلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ چند لڑکیاں دانستہ طور پر اپنی نازیبا ویڈیوز وائرل کرتی ہیں تاکہ میڈیا اور عوام کی توجہ حاصل کی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی حرکتوں کا مقصد زیادہ سے زیادہ شہرت پانا ہوتا ہے۔
اریکا نے کہا کہ پہلے کپلز ویڈیوز بنانے کا رواج تھا جس سے شہرت حاصل ہوتی تھی، مگر جب یہ ٹرینڈ ختم ہوا تو بعض لڑکیوں نے شہرت کے نئے اور متنازعہ طریقے اپنانا شروع کیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ رویہ عام نہیں لیکن چند کیسز میں ایسا ضرور دیکھا گیا ہے کہ ویڈیوز جان بوجھ کر وائرل کی گئی ہیں۔
اریکا نے مزید کہا کہ پہلے وہ سمجھتی تھیں کہ لڑکیوں کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے، لیکن اب لگتا ہے کہ کچھ لڑکیاں خود ہی ایسا کر رہی ہیں، البتہ اکثریت کے ساتھ واقعی زیادتی ہوتی ہے۔
اریکا حق نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے کبھی کسی لڑکے کے ساتھ نازیبا ویڈیوز نہیں بنائیں، اس لیے ان پر ویوز یا شہرت کے لیے کوئی دباؤ نہیں تھا۔ وہ خود کو ایک محتاط اور ذمہ دار سوشل میڈیا صارف قرار دیتی ہیں جو اپنی شخصیت اور کردار کی حفاظت کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ عرصے میں کئی پاکستانی ٹک ٹاکرز کی نازیبا ویڈیوز وائرل ہوئیں، جن میں مناہل ملک، سجل ملک، سامعہ حجاب، امشا رحمان اور علیزہ سحر جیسے نام شامل ہیں، جن کے حوالے سے متعدد مبینہ ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔






