انٹرٹینمنٹ

ببرک شاہ نے وینا ملک کے ساتھ تعلقات اور شادی کے منصوبوں پر کھل کر بات کی

لاہور (شوبز ڈیسک) — معروف پاکستانی اداکار ببرک شاہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران اپنی سابقہ ساتھی وینا ملک کے ساتھ تعلقات اور شادی کے حوالے سے کھلے دل سے گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی نہ ہونے کی بنیادی وجہ ان کے اور وینا کے الگ الگ جذبات تھے۔

انٹرویو میں ببرک شاہ نے کہا کہ "ہماری شادی اس لیے نہیں ہو سکی کیونکہ وینا کسی اور کو پسند کرنے لگیں، اور میرے بھی کسی اور کے ساتھ تعلقات بن گئے تھے۔ وینا نے مجھے کوئی جائیداد تحفے میں نہیں دی، بلکہ ہم نے مل کر ایک گھر خریدا تھا کیونکہ شادی کا ارادہ تھا۔”

ببرک شاہ نے مزید کہا کہ وہ ایک ایسا مشترکہ گھر بنانا چاہتے تھے جو مشہور پاکستانی جوڑے محمد علی اور زیبا کے ‘علی زیبی ہاؤس’ کی طرح ہو، لیکن بدقسمتی سے ان کے تعلقات خراب ہو گئے اور راستے جدا ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ گھر انہوں نے اپنی محنت سے 10 سال میں مکمل کیا، تاہم وہ اب بھی کاغذی طور پر وینا ملک کے نام پر ہے اور وہ اسی گھر میں رہائش پذیر ہیں۔

ان کی اس ایماندارانہ گفتگو کو مداحوں نے بے حد سراہا۔ ایک صارف نے لکھا کہ "ببرک شاہ ایک ایماندار انسان ہیں جنہوں نے جائیداد کے معاملے میں سچ بولا۔” جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ "وینا اور ببرک کی محبت سچی تھی، دونوں نے عزت اور وفاداری کا مظاہرہ کیا۔” مداحوں نے وینا ملک کو بھی خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے آج تک اس جائیداد پر کوئی دعویٰ نہیں کیا۔

یہ گفتگو شوبز کی دنیا میں ایک مثبت پیغام کے طور پر دیکھی جا رہی ہے، جہاں محبت اور ایمانداری کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button