انٹرٹینمنٹ

حرا مانی اور ثروت گیلانی کا کنگنا رناوت کو منہ توڑ جواب، سوشل میڈیا پر پاکستانی عوام کی بھرپور حمایت

کراچی – پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی اور فنکارہ ثروت گیلانی نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کے اشتعال انگیز بیانات پر زبردست ردعمل دیتے ہوئے پاکستان کا مؤقف دلیرانہ انداز میں پیش کیا۔

اداکارہ حرا مانی نے انسٹاگرام پر جاری اپنے پیغام میں کنگنا کو "انتہا پسند اور اینٹی مسلم ذہنیت کی عکاسی کرنے والی شخصیت” قرار دیا۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا:
"ہریتھک روشن نے تمہیں پہلے ہی لات ماری، اب تمہارے پاس نہ کردار ہے، نہ اعتبار۔”

حرا نے مزید کہا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ خود بھارت میں بھی کنگنا کو سنجیدہ فنکارہ کے طور پر نہیں دیکھا جاتا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے طنزیہ انداز میں کنگنا کو "چھپکلی” کہہ کر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

اسی تناظر میں اداکارہ ثروت گیلانی نے بھی کنگنا کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا:
"کاش بھارتی فلم انڈسٹری کنگنا کو قبول کر لے تاکہ وہ نفرت اور زہر سے بھرے بیانات سے آزاد ہو جائیں۔”

دونوں اداکاراؤں کے بیانات کو پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی۔ صارفین نے کہا کہ فنکار اگر سچ بولیں تو وہ قوم کی آواز بن جاتے ہیں، اور آج پاکستانی اداکارائیں صرف فنکار نہیں، سچائی کی نمائندہ بن کر سامنے آئی ہیں۔

حرا مانی نے پاک فوج کی شجاعت کو بھی سراہتے ہوئے کہا:
"بھارت کو جو جواب ملا، وہ ان کے آنسوؤں سے بھی کم نہ ہوگا۔”

یہ بیانات اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری نہ صرف فن و ثقافت کی نمائندہ ہے بلکہ قومی خودداری اور وقار کی محافظ بھی ہے۔ آج جب دشمن پروپیگنڈے پر اُتر آیا ہے، تب پاکستانی فنکار بھی قلم، زبان اور سچائی کے ساتھ صفِ اول میں نظر آ رہے ہیں۔

پاکستان زندہ باد – سچ کی آواز بلند رہتی ہے!

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button