انٹرٹینمنٹ

اے سی پی پردیومن کی واپسی؟ سی آئی ڈی کی گرتی ریٹنگز نے مداحوں کو اُمید دلادی

ممبئی – بھارتی ٹی وی کی تاریخ کی مقبول ترین کرائم سیریز "سی آئی ڈی” میں ایک نیا موڑ آنے والا ہے، جہاں مداحوں کو ایک بار پھر اپنے پسندیدہ کردار اے سی پی پردیومن کی ممکنہ واپسی کی اُمید پیدا ہوگئی ہے۔

سی آئی ڈی کا 2024 میں دوبارہ آغاز مداحوں کے لیے خوشی کا باعث تھا، لیکن اے سی پی پردیومن (شیواجی ستم) کی موت نے شائقین کو شدید مایوسی میں ڈال دیا۔ ان کی جگہ پرتھ سمدھان کو بطور نیا اے سی پی آیوشمان متعارف کروایا گیا، جن کی اداکاری تو سراہی گئی، مگر مداح "پردیومن” کے کردار سے جڑا جذباتی رشتہ بھلا نہ سکے۔

اے سی پی کی موت کے بعد ریٹنگز میں واضح کمی دیکھی گئی، جس پر پروڈیوسرز نے اب سیریز کے اصل رنگ کو بحال کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ پرتھ جلد شو سے علیحدہ ہو سکتے ہیں اور شیواجی ستم کی واپسی پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔

مداحوں کے لیے یہ ایک خوشخبری ہو سکتی ہے، کیونکہ "دایا دروازہ توڑ دو” جیسے تاریخی جملے اور پردیومن کا مخصوص انداز، سی آئی ڈی کی پہچان بن چکے تھے۔ اگر شیواجی ستم کی واپسی ہوتی ہے تو یہ نہ صرف ناظرین کے لیے جذباتی لمحہ ہوگا بلکہ شو کی مقبولیت میں بھی نیا جان ڈال سکتا ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا سی آئی ڈی ایک بار پھر اپنے سنہری دور کی طرف لوٹنے میں کامیاب ہو پائے گی؟

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button