انٹرٹینمنٹ

نادیہ خان کا بھارت مخالف دوٹوک مؤقف، سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کے دل جیت لیے

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں، لیکن اس بار وجہ کوئی شو یا ڈرامہ نہیں بلکہ اُن کا دوٹوک اور بہادرانہ مؤقف ہے جو انہوں نے بھارت کے خلاف پیش کیا۔ پہلگام واقعے پر دیے گئے اُن کے بیان نے سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین کے دل جیت لیے ہیں۔

نادیہ خان نے ایک ویڈیو پیغام میں بھارت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "پہلگام واقعہ بھارت کا ایک اور جھوٹا ڈرامہ ہے جس کا مقصد دنیا میں پاکستان کو بدنام کرنا ہے۔” انہوں نے کہا کہ یہ بھارت کا فالس فلیگ آپریشن ہے، جس کے ذریعے وہ پاکستان کے آبی حقوق پر قبضہ اور عالمی ہمدردی سمیٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اداکارہ نے کہا:
"کبھی سوچا ہے کہ ہر بار جب کوئی اہم امریکی یا مغربی وفد بھارت کا دورہ کرتا ہے، تو وہاں دہشت گردی کا کوئی واقعہ کیوں ہوتا ہے؟ سمجھوتہ ایکسپریس، ممبئی حملے، پہلگام — سب بھارت کی سیاسی چالیں ہیں۔ ہم بےوقوف نہیں، پاکستانی قوم جاگ چکی ہے اور ہر سازش کا جواب دے گی۔”

نادیہ خان کے جرات مندانہ بیان پر سوشل میڈیا پر تبصروں کی بھرمار ہے۔ صارفین نے انہیں "قوم کی بیٹی”، "حب الوطن شخصیت” اور "آوازِ حق” جیسے القابات سے نوازا۔ ٹوئٹر، انسٹاگرام اور فیس بک پر اُن کے ویڈیو کلپس وائرل ہو چکے ہیں، جہاں لاکھوں افراد نے ان کی جرات کو سراہا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نادیہ خان جیسے فنکار جب قومی مفاد میں آواز بلند کرتے ہیں تو وہ نہ صرف عوامی شعور بیدار کرتے ہیں بلکہ دنیا کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ پاکستانی فنکار بھی ملک کے دفاع میں خاموش نہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button