سائنس ٹیکنالوجی

میٹا نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس اسٹارٹ اپ Manus خرید لیا

واشنگٹن: فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے سنگاپور کے اے آئی اسٹارٹ اپ Manus کو خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ قدم میٹا کے تمام پلیٹ فارمز پر اے آئی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کی جانب اشارہ ہے۔

اگرچہ میٹا معاشی طور پر کچھ دباؤ کا سامنا کر رہی ہے، لیکن وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق یہ ڈیل دو ارب ڈالر سے زائد میں طے پائی ہے۔

سنگاپور کا مقامی پلیٹ فارم Manus نے رواں برس کے شروع میں اپنا پہلا عام استعمال کا اے آئی ایجنٹ متعارف کرایا تھا، جو ریسرچ، کوڈنگ اور دیگر متعدد افعال کے لیے سبسکرپشن ماڈل پر دستیاب ہے۔

میٹا کے بیان کے مطابق Manus روزانہ لاکھوں صارفین کی ضروریات پوری کر رہا ہے اور اب میٹا اس ٹیکنالوجی کو اپنے پلیٹ فارمز میں ضم کرکے صارف کے تجربے کو مزید جدید اور مؤثر بنائے گی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button