سائنس ٹیکنالوجی

گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست جاری، سام سنگ گلیکسی اے 56 سرفہرست

ٹیکنالوجی: گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست جاری کر دی گئی ہے، جس میں سام سنگ گلیکسی اے 56 نے شیاؤمی پوکو ایف 8 الٹرا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

جاری کردہ فہرست کے مطابق سام سنگ گلیکسی اے 56 پہلے نمبر پر موجود ہے، جبکہ شیاؤمی پوکو ایف 8 الٹرا دوسرے اور ایپل آئی فون 17 پرو میکس تیسرے نمبر پر رہا۔

فہرست میں چوتھی پوزیشن سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا نے حاصل کی، جبکہ ون پلس 15 فائیو جی پانچویں نمبر پر رہا۔ سام سنگ گلیکسی اے 17 چھٹے اور شیاؤمی 17 پرو میکس پرو ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

آٹھویں پوزیشن پر سام سنگ گلیکسی زیڈ ٹرائی فولڈ براجمان رہا، نویں نمبر پر ویوو ایکس 300 پرو جبکہ دسویں نمبر پر شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو شامل ہے۔

ماہرین کے مطابق سام سنگ گلیکسی اے 56 کی مقبولیت کی وجہ اس کی متوازن کارکردگی، جدید فیچرز اور مناسب قیمت قرار دی جا رہی ہے، جس کے باعث یہ صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button