لندن: ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 11 ویں ایڈیشن سے قبل لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں روڈ شو منعقد ہوا، جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سمیت کئی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔
روڈ شو میں کئی سابق اور موجودہ کرکٹرز بھی شریک ہوئے، جن میں وسیم اکرم، رمیز راجہ، بابر اعظم، حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان شامل تھے۔ اس موقع پر گلوکار علی ظفر کے علاوہ عالمی سرمایہ کار اور کمرشل پارٹنرز بھی موجود تھے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پینل ڈسکشن کے دوران کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کو نمبر ون لیگ بنانا اولین ترجیح ہے اور کھلاڑیوں پر دل کھول کر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید اعلان کیا کہ مظفر آباد اور اسلام آباد میں نئے کرکٹ اسٹیڈیمز تعمیر کیے جائیں گے اور پی ایس ایل کے دوران ہر ہفتے میوزیکل کانسرٹس بھی منعقد کیے جائیں گے۔






