کھیل
پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کی مشکلات برقرار — ارجنٹائن نے سخت مقابلے میں 2-3 سے شکست دے دی
پرو ہاکی لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم مسلسل دوسرے میچ میں بھی کامیابی حاصل نہ کر سکی۔ دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں ارجنٹائن نے گرین شرٹس کو 2-3 سے مات دے دی۔
میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا، تاہم فیصلہ کن لمحات میں ارجنٹائن نے بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے برتری قائم رکھی۔
پاکستان کی جانب سے دو گول اسکور کیے گئے مگر ٹیم اہم مرحلوں میں مواقع سے فائدہ نہ اٹھا سکی۔
قومی ٹیم اب اپنا تیسرا میچ کل ہالینڈ کے خلاف کھیلے گی، جہاں پاکستان کو پہلی جیت حاصل کرنے کا بڑا چیلنج درپیش ہوگا۔






