انٹرٹینمنٹ

مشہور ٹک ٹاکر پیاری مریم دوران زچگی انتقال، دونوں بچوں کی حالت مستحکم

ویب ڈیسک: مشہور ٹک ٹاکر پیاری مریم دوران زچگی انتقال کر گئیں، تاہم ان کے دونوں بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پیاری مریم کے شوہر احسن علی نے اہلیہ کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور بتایا کہ اچانک طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

ان کے اچانک انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور انفلوئنسرز نے غم کا اظہار کیا اور پیاری مریم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

بعد ازاں ان کے بچوں سے متعلق مختلف افواہیں بھی گردش کرنے لگیں، جن پر احسن علی نے وضاحت کی کہ ان کے ہاں دو لڑکوں کی پیدائش ہوئی ہے اور دونوں کی حالت مستحکم ہے۔ انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ پیاری مریم کی مغفرت کے لیے دعا کریں اور بچوں کے حوالے سے پھیلنے والی افواہوں پر کان نہ دھریں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button