صحت

سوشل میڈیا سے قلیل مدتی وقفہ ذہنی صحت پر مثبت اثرات ڈال سکتا ہے: تحقیق

ایک نئی تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ سوشل میڈیا سے صرف ایک ہفتے کا وقفہ ذہنی صحت میں اہم بہتری لا سکتا ہے۔ جرنل جاما نیٹ ورک میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ سوشل میڈیا کو ترک کرنے سے اینزائٹی، ڈپریشن اور نیند کے مسائل میں واضح کمی واقع ہو سکتی ہے۔

ہارورڈ یونیورسٹی کے محققین نے 18 سے 24 برس کے 295 نوجوانوں کی ذہنی صحت کا تین ہفتے تک مطالعہ کیا۔ ابتدائی دو ہفتوں میں شرکا نے سوشل میڈیا استعمال کیا، تاہم تیسرے ہفتے میں تمام شرکا نے سات دن کا وقفہ لیا۔

تحقیق کے نتائج میں یہ سامنے آیا کہ سوشل میڈیا سے وقفے کے باعث اینزائٹی میں 16 فیصد، ڈپریشن میں تقریباً 25 فیصد اور بے خوابی میں 14 فیصد کمی آئی۔

خاص طور پر ان افراد میں تبدیلیاں زیادہ واضح دیکھنے کو ملیں جن میں تحقیق کے آغاز میں ڈپریشن کی شدید علامات موجود تھیں۔

اس تحقیق نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا کہ سوشل میڈیا کے مسلسل استعمال کے اثرات ذہنی صحت پر منفی ہو سکتے ہیں، اور بعض اوقات اس سے مختصر وقفہ ذہنی سکون اور بہتری کا سبب بن سکتا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button