سائنس ٹیکنالوجی

پی ٹی اے کا بیان: انٹرنیٹ سروس میں عالمی تعطل کی نگرانی جاری

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بتایا ہے کہ انٹرنیٹ سروس میں تعطل عالمی سطح پر پیش آیا ہے، جس کے اثرات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) اور کلاؤڈ فلیئر پر بھی پڑے ہیں۔
پی ٹی اے کے ترجمان کے مطابق اتھارٹی صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور عالمی سروس فراہم کنندگان اور مقامی آپریٹروں کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ سروسز کے مکمل طور پر بحال ہونے تک صورتحال پر نظر رکھی جا سکے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پی ٹی اے صارفین کو درپیش کسی بھی قسم کی پریشانی سے آگاہ ہے اور ممکنہ حل کے لیے فوری اقدامات کر رہی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button