صحت
ماہرین کا وارننگ: کان صاف کرنے کے لیے روئی اور ایئربڈز کا استعمال خطرناک
طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کان کا میل صاف کرنے کے لیے روئی یا ایئربڈز کا استعمال صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہوسکتا ہے۔
عام طور پر لوگ کان کے میل کو صاف کرنے کے لیے روئی یا ایئربڈز استعمال کرتے ہیں، لیکن ڈاکٹرز کے مطابق یہی عادت کان کے درد اور انفیکشن کے 70 فیصد کیسز کی وجہ بنتی ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کان میں روئی یا ایئربڈز داخل کرنے سے میل اندر دھکیل سکتا ہے، جس کے نتیجے میں انفیکشن، درد اور کان کے پردے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ پردے کو نقصان پہنچنے سے سماعت کی صلاحیت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔
طبی ماہرین کا مشورہ ہے کہ اگر کان میں میل کی وجہ سے پریشانی ہو تو خود سے صفائی کرنے کی بجائے ڈاکٹر سے رجوع کریں یا صرف خصوصی آلات استعمال کریں تاکہ کسی بھی قسم کے نقصان سے بچا جا سکے۔






