سائنس ٹیکنالوجی

پاکستان عالمی خلائی کانفرنس 2025 کی میزبانی حاصل، سائنسی ترقی میں اہم سنگِ میل

اسلام آباد: پاکستان نے عالمی خلائی کمیونٹی میں اپنا مقام مزید مستحکم کرتے ہوئے عالمی خلائی کانفرنس 2025 کی میزبانی حاصل کر لی ہے، جسے سائنسی میدان میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

سب سے بڑی خلائی کانفرنس انٹرنیشنل کانفرنس آن اپلیکیشنز آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ICAST) اسلام آباد میں شاندار انداز میں شروع ہو گئی ہے۔ یہ کانفرنس سپارکو اور اسلام آباد اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک سے 18 تا 20 نومبر تک جاری رہے گی۔

کانفرنس کا مقصد عالمی چیلنجز کے حل میں خلائی ٹیکنالوجی کے بڑھتے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔ اس موقع پر 25 ممالک کے 70 سے زائد مندوبین اور دو ہزار سے زیادہ شرکاء شرکت کریں گے، جبکہ متعدد بین الاقوامی معاہدے بھی متوقع ہیں۔

بین الاقوامی مندوبین کی شرکت سے پاکستان کے خلائی شعبہ میں سرمایہ کاری کے نئے امکانات روشن ہوں گے۔ کانفرنس میں سیٹلائٹ ٹیکنالوجی، اے آئی ایپلیکیشنز، مشترکہ تحقیق، صلاحیت سازی اور خلائی ٹیکنالوجی کے تبادلے پر جامع تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مباحثے اور شراکت داریاں پاکستان کی سائنسی ترقی اور خلائی شعبے کی استعداد میں اہم کردار ادا کریں گی، جبکہ رکن ممالک کے درمیان سائنسی شعبہ جات میں تعاون اور ترقیاتی منصوبے پاکستان کے خلائی مشن کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button