کرکٹکھیل

فہیم اشرف کا بیان: ناکامی کا ذمہ دار کسی ایک کو نہیں ٹھہرایا جا سکتا

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ میچ میں ناکامی کی ذمہ داری کسی ایک کھلاڑی پر نہیں ڈالی جا سکتی، یہ ایک مجموعی ٹیم پرفارمنس کا نتیجہ ہے۔

میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فہیم اشرف نے بتایا کہ پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کپتان نے کیا تھا، تاہم دوسری اننگز میں نمی (Dew) کی وجہ سے بولنگ مشکل ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ کنڈیشنز چیلنجنگ تھیں، مگر اچھی فیلڈنگ ہمیشہ کھلاڑی کے اپنے ہاتھ میں ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم اپنی خامیوں پر بات کرے گی اور اگلے میچز میں بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کرے گی۔

فہیم اشرف نے مزید کہا کہ "اگر ہم ہوم گراؤنڈ پر جیتتے تو یہ یقیناً زیادہ خوشی کا موقع ہوتا۔”

واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے دوسرے ایک روزہ میچ میں کوئنٹن ڈی کوک کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button