اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرحِ سود میں 50 بیسز پوائنٹس کی کمی کر دی

کراچی:
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرحِ سود میں 50 بیسز پوائنٹس کی کمی کر دی ہے۔ مرکزی بینک کے اعلان کے بعد ملک میں نئی پالیسی ریٹ 10.50 فیصد مقرر کر دی گئی ہے۔

مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اس فیصلے کے بعد شرحِ سود میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، حالانکہ معاشی تجزیہ کاروں کی جانب سے یہ توقع کی جا رہی تھی کہ شرحِ سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھا جائے گا۔ تاہم غیر متوقع طور پر اسٹیٹ بینک نے شرحِ سود میں نرمی کا فیصلہ کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مئی 2025 میں شرحِ سود میں 100 بیسز پوائنٹس کی کمی کی تھی، جس کے بعد مسلسل تین بار شرحِ سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھا گیا تھا۔

ماہرین کے مطابق شرحِ سود میں حالیہ کمی سے معاشی سرگرمیوں میں بہتری، سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری طبقے کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button