اہم خبریںتازہ تریندنیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 جنوری کی تقریر کا ایڈٹ شدہ کلپ نشر کیے جانے پر امریکی ریاست فلوریڈا میں بی بی سی کے خلاف 5 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مؤقف ہے کہ بی بی سی نے ان کی تقریر کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا، جس سے ان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔ ان کے مطابق ادارے نے تقریر کے مختلف حصوں کو جوڑ کر یہ تاثر دیا کہ انہوں نے اپنے حامیوں کو کیپیٹل کی جانب مارچ کرنے اور تشدد پر اکسانے کی ہدایت دی۔

ٹرمپ نے کہا کہ حقیقت میں یہ جملے تقریر کے ایسے حصوں سے لیے گئے تھے جو تقریباً ایک گھنٹے کے وقفے سے ادا کیے گئے، تاہم انہیں اس انداز میں پیش کیا گیا جس سے غلط اور گمراہ کن تاثر پیدا ہوا۔ انہوں نے اس معاملے پر پہلے بی بی سی کو ایک ارب ڈالر ہرجانے کی دھمکی بھی دی تھی۔

دوسری جانب بی بی سی نے اپنے عمل کو غلط تسلیم کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ سے معذرت کر لی ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ 6 جنوری 2021 کی تقریر کے حصوں کو اس انداز میں نشر کیا گیا جس سے یہ تاثر ابھرا کہ ٹرمپ نے براہِ راست تشدد پر اکسانے کی اپیل کی، جو درست نہیں تھا۔

اس تنازع کے بعد بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹم ڈیوی اور بی بی سی نیوز کی سربراہ ڈیبورا ٹرنس اپنے عہدوں سے مستعفی ہو چکی ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button