واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کے معاہدے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ روس یوکرین جنگ بندی سے متعلق یوکرینی اور یورپی قیادت سے بات چیت ہوئی ہے، جبکہ امریکی امن منصوبے کو یورپی رہنماؤں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ برلن میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کے بعد نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے، جبکہ جنگ بندی کے معاملے پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بھی براہِ راست بات چیت کی گئی ہے۔
دوسری جانب یورپی رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ مغرب کی جانب سے یوکرین کو فراہم کی جانے والی کسی بھی سیکیورٹی ضمانت میں یورپ کو شامل کیا جائے۔
یورپی رہنماؤں کے مطابق مذاکرات میں اب بھی علاقوں کے کنٹرول کا معاملہ ایک بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے، تاہم سفارتی کوششیں جاری ہیں۔






