اہم خبریںکرکٹکھیل

سڈنی فائرنگ واقعہ، ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر فائرنگ کے واقعے کے بعد، ایشیز سیریز کے تیسرے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق حکام نے ایڈیلیڈ اوول کے باہر اضافی سیکیورٹی تعینات کرنے کی تصدیق کی ہے، تاکہ شائقین اور کھلاڑیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ساؤتھ آسٹریلیا پولیس کمشنر گرانٹ اسٹیونز نے کہا کہ سیکیورٹی رسپانس سیکشن کو تعینات کیا جا رہا ہے، جس میں پولیس افسران اعلیٰ تربیت یافتہ ہوں گے اور اضافی اسلحہ بھی موجود ہوگا۔ کمشنر اسٹیونز نے مزید کہا کہ یہ رسپانس سیکشن چند برس قبل قائم کیا گیا تھا اور اب پبلک مقامات پر فرائض انجام دیتا ہے۔ اس سیکشن کو ایڈیلیڈ اوول کے ارد گرد تعینات کیا جائے گا اور وہ فینز کی حفاظت کریں گے۔

یاد رہے کہ سڈنی کے ساحل پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں اب تک 15 افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے، جس کے بعد سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کیے گئے ہیں۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے ایڈیلیڈ اوول میں شروع ہو گا، اور اس ایونٹ کے دوران سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button