اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔
وفاقی وزارتِ توانائی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 265 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور پیٹرول کی قیمت بدستور 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر آئندہ 15 روز کے لیے ہوگا۔






