اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

حکومت نے پی ٹی آئی قیادت کی عمران خان سے ملاقات کرانے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد: حکومت نے پاکستان تحریکِ انصاف کی قیادت کو اس کے بانی سے ملاقات کی اجازت دینے کا عندیہ دے دیا ہے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا رویہ بہتر ہوا ہے، اگر پی ٹی آئی قیادت جیل مینوئل کی پابندی کرے تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ممکن ہو جائے گی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ جب نواز شریف جیل میں تھے تو ان کے وکلا نے کبھی سیاسی گفتگو نہیں کی، وہ صرف اپنے کیسز پر توجہ دیتے تھے، جبکہ پی ٹی آئی رہنما ملاقاتوں کے دوران سیاسی بات چیت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جیل مینوئل کی خلاف ورزی کوئی بھی کرے گا تو ملاقات بند کر دی جائے گی۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ناشتہ ایک غریب کے چار دن کے کھانے کے برابر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو ٹریڈ مل کی سہولت حاصل ہے اور وہ روزانہ ڈیڑھ گھنٹہ سائیکلنگ کرتے ہیں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف کی کال پر اب لوگ باہر نہیں نکلتے، خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہونے کے باوجود وہ عوام کو متحرک کرنے میں ناکام ہے، جبکہ پی ٹی آئی کا ووٹر مایوس ہو کر گھروں میں بیٹھ گیا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button