سائنس ٹیکنالوجی

پنجاب میں گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا بھرپور تعاون کا اعلان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے گوگل فار ایجوکیشن اور ٹیک ویلی کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی، جس میں پنجاب میں گوگل کروم بک (لیپ ٹاپ) فیکٹری لگانے کی پیشکش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے وفد کو فیکٹری کے قیام کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں یہ بھی طے پایا کہ کروم بک میں تین اہم تعلیمی اور تخلیقی سافٹ ویئر انسٹال کیے جائیں گے، جن میں طلبا کے لیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹول کِٹ "اے آئی جیمنی”، انگریزی سیکھنے کے لیے "ریڈ آلانگ” اور تخلیقی کاموں کے لیے "کینوا” سافٹ ویئر شامل ہوں گے۔

وفد کی سربراہی گوگل فار ایجوکیشن کے گلوبل ڈائریکٹر کیون کالیس نے کی، جبکہ ٹیک ویلی کے سی ای او عمر فاروق بھی اس موقع پر موجود تھے۔

گوگل فار ایجوکیشن کے نمائندوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی وژنری قیادت اور خاص طور پر بچیوں کو جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم فراہم کرنے کے عزم کو سراہا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ گوگل فار ایجوکیشن اب تک پنجاب کے 2 ہزار سے زائد سرکاری اساتذہ کو آئی ٹی ٹریننگ دے چکا ہے، جبکہ مزید اساتذہ اور طلبا کے لیے تربیتی پروگرام جاری ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ،

“ہم انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بنیادی تعلیم کا حصہ بنانے پر کام کر رہے ہیں۔ پنجاب کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس حب بنانا ہمارا عزم ہے۔”

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button