سائنس ٹیکنالوجی
آسٹریلیا نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے یوٹیوب اکاؤنٹس پر پابندی عائد کر دی
حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی پابندیوں میں یوٹیوب کو بھی شامل کر لیا ہے، جس کے تحت 10 دسمبر 2025 سے کم عمر افراد کے لیے یوٹیوب اکاؤنٹ بنانا ممنوع ہوگا۔ یہ فیصلہ نوجوانوں کو نقصان دہ مواد سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔
اگر یوٹیوب عمر کی تصدیق کے مناسب انتظامات نہ کرے تو اسے 49.5 ملین آسٹریلوی ڈالر جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔ واٹس ایپ، گوگل کلاس روم اور یوٹیوب کڈز جیسی تعلیمی اور صحت کے پلیٹ فارمز پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔






