ایک سنگل ویکسین شاٹ، سالوں کا تحفظ!
ماہرین نے حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں ایچ آئی وی کی صرف ایک سنگل ویکسین بچوں کو کئی سالوں تک تحفظ فراہم کر سکتی ہے۔ ٹولین نیشنل پرائمیٹ ریسرچ سینٹر کی تحقیق کے مطابق نوزائیدہ بندروں کو دی گئی ویکسین نے عضلاتی خلیوں میں مضبوط تریاقچے پیدا کیے جو تین سال سے زائد عرصے تک مستحکم رہے۔
ابتدائی خوراک سے بچوں کے مدافعتی نظام کو تقویت ملی اور تقریباً تین سال تک بغیر کسی اضافی ڈوز کے اینٹی باڈیز کی سطح برقرار رہی۔ اگر اینٹی باڈیز کی سطح کم ہو تو دوبارہ ویکسین لگائی جا سکتی ہے تاکہ مدافعتی قوت کو بحال رکھا جائے۔
تحقیق میں PACTG 230 اور 326 ویکسینز کے تحت بچوں میں ایک خوراک کے بعد آئی جی جی اینٹی باڈیز بنیں جو چھ ماہ تک قائم رہیں، اور ماں کی اینٹی باڈیز نے اس عمل میں مداخلت نہیں کی۔
یہ تحقیق بتاتی ہے کہ بعض حالات میں ایچ آئی وی کی ویکسین کا ایک شاٹ بھی طویل عرصے تک مدافعتی نظام کو مضبوط رکھ سکتا ہے، جو ایچ آئی وی کے خلاف حفاظتی حکمت عملی میں ایک اہم پیشرفت ہے۔






