سائنس ٹیکنالوجی

چینی سائنس دانوں نے ’ییلو رسٹ‘ کے خلاف دنیا کا پہلا جینیٹک میپ تیار کر لیا

چین: چینی سائنس دانوں نے خطرناک فنگل بیماری ’ییلو رسٹ‘ کے خلاف دنیا کی پہلی جینیٹک میپ ٹریکنگ اور گندم کی مزاحمت کے لیے جدید تحقیقی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ یہ بیماری گندم کی پیداوار اور معیار کو شدید متاثر کرتی ہے اور اسے ’گندم کا کینسر‘ بھی کہا جاتا ہے۔

نارتھ ویسٹ ایگریکلچر اینڈ فاریسٹری یونیورسٹی اور چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹیٹیوٹ آف جینیٹکس اینڈ ڈیویلپمنٹل بائیولوجی کے اشتراک سے کی گئی تحقیق جرنل نیچر جینیٹکس میں شائع ہوئی ہے، جس میں ییلو رسٹ سے بچاؤ کے لیے 431 مزاحمتی جینز کی نشاندہی کی گئی ہے۔

پروفیسر کینگ ژینشینگ کے مطابق، ییلو رسٹ ہر پانچ سال میں ایک نیا پیتھوٹائپ بناتا ہے اور عالمی سطح پر تقریباً 10 فیصد گندم کی فصل کو نقصان پہنچاتا ہے، جس سے عالمی غذائی تحفظ کو خطرہ لاحق ہے۔

تحقیقی ٹیم نے دنیا بھر سے 2191 گندم کے نمونے اور 47 ہزار سے زائد ییلو رسٹ کے ردعمل کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا، جس کے نتیجے میں تین نئے اہم مزاحمتی جینز Gene Yr5x، Gene Yr6/Pm5، اور YrKB (TaEDR2-B) دریافت ہوئے۔ یہ جینز گندم کی پیداوار کو نقصان پہنچائے بغیر بیماری سے مزاحمت فراہم کرتے ہیں۔

یہ دریافت نہ صرف گندم کی زیادہ پائیدار مزاحمت ممکن بنائے گی بلکہ کیڑے مار ادویات پر انحصار بھی کم کرے گی، جس سے زرعی پیداوار میں بہتری اور ماحولیاتی تحفظ میں مدد ملے گی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button