کرکٹکھیل

کھیل میں سیاست؛ پہلگام واقعہ! "کرکٹ نہیں کھیلیں گے”

بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے اور موجودہ سفارتی تعلقات کے پیش نظر پاکستان کے ساتھ کسی بھی سطح پر کوئی کرکٹ میچ نہیں ہوگا۔

بورڈ ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی مسائل کے باعث پاکستان کے ساتھ کسی قسم کی کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، دھمکی دی کہ آئی سی سی ایونٹس میں پاک بھارت میچز کا بھی جائزہ لیا جاسکتا ہے۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ایک بار پھر اپنی حکومت کے کہنے پر کھیلوں میں سیاست کو لایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھارت کے زیر قبضہ وادی کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے حکومتی دباؤ کے باعث پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔

گزشتہ روز بھارت کے زیر قبضہ وادی کشمیر کے علاقے پہلگام میں ایک دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا جس میں 26 سیاح مارے گئے تھے۔ واقعے کی تحقیقات کیے بغیر بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کیا اور بورڈ نے حکومت کے کہنے پر کرکٹ کھیلنے کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔

دوسری جانب بھارتی بورڈ کے بیان کے بعد ایشیا کپ اور چیمپئنز ٹرافی جیسے ٹورنامنٹس پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2012 میں آخری ون ڈے سیریز کھیلی گئی تھی جس کے بعد دونوں ٹیمیں مہمان آئی سی ایونٹس میں ایک دوسرے کے مدمقابل آتے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button