کرکٹکھیل

پی سی بی نے ملتان سلطانز کی نیلامی کا باضابطہ اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کی نیلامی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں پی سی بی کی جانب سے باقاعدہ اشتہار بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اشتہار کے مطابق ملتان سلطانز خریدنے کے خواہشمند افراد اور کمپنیوں کو 30 جنوری تک اپنی بڈز جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی سی بی حکام کے مطابق اسی روز بڈز کی ٹیکنیکل جانچ پڑتال کے بعد فائنل بڈرز کی فہرست بھی جاری کر دی جائے گی۔

پی سی بی کو توقع ہے کہ جس طرح حیدرآباد اور سیالکوٹ کی ٹیموں کی نیلامی سے بھاری رقم حاصل ہوئی، اسی طرح ملتان سلطانز کی فروخت سے بھی خاطر خواہ آمدن ہوگی۔ یاد رہے کہ حیدرآباد کی ٹیم ایک ارب 75 کروڑ روپے جبکہ سیالکوٹ کی ٹیم ایک ارب 85 کروڑ روپے میں نیلام کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے ابتدا میں رواں سیزن کے لیے ملتان سلطانز کو خود چلانے کا اعلان کیا تھا، تاہم بڈرز کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے اب اس فرنچائز کو بھی نیلام کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پی سی بی کے اس اقدام کو پی ایس ایل کے مالی استحکام اور توسیع کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button