پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائرز میں شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی ہے۔
محسن نقوی لاہور کے ایل سی سی اے گراؤنڈ پہنچے، خواتین ٹیم سے ملاقات کی اور کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دی۔
چیئرمین پی سی بی نے ٹورنامنٹ میں خواتین کرکٹرز کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور ان کے لیے انعام کا اعلان کیا۔
محسن نقوی نے خواتین کی ٹیم کے لیے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کھلاڑیوں نے بطور ٹیم کھیلی اور 5 میچز جیتے، خواتین کھلاڑیوں نے بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔
چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ آپ ورلڈ کپ میں بھی ایسی شاندار کارکردگی جاری رکھیں گے۔






