کھیل
پی ایس ایل: غیرملکی کھلاڑیوں کے پاکستان آنے کا سلسلہ جاری
پاکستان سپر لیگ 10 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شان ایبٹ، کائل جیمیسن، عقیل حسین اور فن ایلن پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر بھی کراچی پہنچ گئے اور ٹیم ہوٹل میں اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔
دوسری جانب پی ایس ایل کی 4 فرنچائزز آج اسلام آباد میں پریکٹس سیشن کریں گی۔ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوپہر 1:30 بجے پریکٹس سیشن کریں گے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز شام 6:30 بجے پریکٹس سیشن شروع کریں گے۔






