پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کر رہی ہے جہاں ان کی آدھی ٹیم 100 سے پہلے ہی پویلین لوٹ گئی۔
راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 217 رنز کا ہدف دیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے بازوں نے بابر اعظم کو غلط ثابت کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے۔ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، فن ایلن 53 اور حسن نواز 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ریلی روسو 21 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور کوسل مینڈس 35 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے علی رضا، الزاری جوزف اور سفیان مقیم نے ایک وکٹ لی۔واضح رہے کہ گزشتہ کھیلوں میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پہلے لاہور میچ میں دفاعی روز اسلام یونائی نے قلندرز کو باآسانی 8 وکٹ سے شکست دی تھی۔






