کرکٹکھیل

پاکستان نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر تمام کھیلوں کی ٹیموں کو بھارت جانے سے روک دیا

اسلام آباد: پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ملک کی سلامتی اور کھلاڑیوں کی حفاظت کے پیش نظر بھارت میں ہونے والے تمام کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کے حوالے سے سخت فیصلہ کرتے ہوئے تمام کھیلوں کی ٹیموں کو بھارت جانے سے روک دیا ہے۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، پاکستان اسپورٹس بورڈ کے حالیہ اجلاس میں اتفاق رائے ہوا ہے کہ کسی بھی کھیل کی فیڈریشن پاکستان اسپورٹس بورڈ کی واضح اجازت کے بغیر بھارت میں منعقد ہونے والے کسی بھی اسپورٹس ایونٹ میں حصہ نہیں لے گی۔

یہ پابندی قومی ٹیم کی ایشیا ہاکی کپ میں شرکت کو بھی متاثر کر سکتی ہے کیونکہ نوٹیفکیشن میں اس پابندی کی کوئی خاص مدت نہیں دی گئی۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ملک کی مجموعی سلامتی اور کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے انتہائی ضروری سمجھا گیا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button