کرکٹکھیل

میں کئی لیگز کھیل چکا ہوں، پی ایس ایل ٹاپ تھری میں شامل ہے: سکندر رضا

لاہور قلندرز کے کھلاڑی سکندر رضا نے کہا ہے کہ وہ کئی لیگز کھیل چکے ہیں، پی ایس ایل ٹاپ تھری میں شامل ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عبداللہ شفیق کی صلاحیتوں پر کوئی شک نہیں، انہوں نے اپنی صلاحیتوں کے مطابق بیٹنگ کی۔

.سکندر رضا کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں اسپنرز بہت زیادہ رنز بناتے ہیں، فاسٹ بولرز لاہور قلندرز کی طاقت ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں ہماری ٹیم نے پچ کو ٹھیک سے نہیں سمجھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button