انٹرٹینمنٹکھیل
عمارہ چوہدری کس کرکٹر سے شادی کرنا پسند کریں گی؟
کم عرصے میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ و ماڈل عمارہ چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کس کرکٹر سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔
حال ہی میں عمارہ چوہدری پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے حوالے سے پیش کیے گئے خصوصی پروگرام ‘ہرانا منا ہے’ میں نظر آئیں۔
پروگرام کے دوران میزبان تابش پشمی نے اداکارہ سے سوال کیا کہ اگر وہ کسی کرکٹر سے شادی کریں گی تو کس کو ہاں کہوں گی؟ میزبان نے اسے 4 کرکٹرز کے آپشنز بھی دیے۔
تابش ہاشمی نے عمارہ چوہدری کو چار آپشنز دیے: بابر اعظم، نسیم شاہ، صائم ایوب اور اعظم خان، تاکہ اداکارہ ان میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکیں، جس کے بعد اداکارہ نے اپنے پسندیدہ کرکٹر کا نام دیا۔
اداکارہ کے مطابق اگر شاہد آفریدی شادی کر لیتے ہیں تو وہ ان سے شادی کر لیں گی تاہم بابر اعظم اچھے کرکٹر ہیں۔






