کرکٹکھیل

اولمپکس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شمولیت کا سفر آسان یا مشکل؟

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (IOC) بورڈ نے لاس اینجلس 2028 کے اولمپکس میں چھ مردوں اور چھ خواتین کی کرکٹ ٹیموں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اولمپکس میں کرکٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلی جائے گی جس میں مردوں اور خواتین کے مقابلوں میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں سے ہر ایک 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

اگر ہم بات کریں کہ اولمپکس میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم ہوگی یا نہیں تو اس کا جواب یہ ہے کہ پاکستان کو اولمپک مقابلوں کے لیے کوالیفائی کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے 12 مکمل ارکان ہیں اور موجودہ آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان کی مردوں کی ٹیم ساتویں اور خواتین کی ٹیم آٹھویں پوزیشن پر ہے اور آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ 6 ٹیمیں اولمپکس کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

پاکستان کو اولمپکس کوالیفائی کے لیے رینکنگ بہتر بنانے کے لیے، اچھی بات یہ ہے کہ اولمپکس کمیٹی کے بورڈ کے ممبر نے آئی کی رینکنگ کی ڈیڈ لائن نہیں دی کہ کب تک کی رینکنگ پر ٹیموں کی شمولیت کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ کرکٹ کو آخری پیرس اولمپکس 1900ء میں شامل کیا گیا تھا جب برطانیہ اور فرانس کے درمیان 2 معیاری میچ کھیلا گیا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button