انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے مقابلے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی بڑھتی ہوئی مقبولیت پر فاسٹ بولر حسن علی کے بیان نے بھارتی میڈیا کو آگ لگا دی۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو آئی پی ایل سے زیادہ توجہ مل رہی ہے اور شائقین کی جانب سے اسے زیادہ پسند کیا جاتا ہے، جس نے بھارتی میڈیا کو آگ لگا دی ہے۔
فاسٹ باؤلر نے کہا کہ پی ایس ایل صرف کرکٹ لیگ نہیں، یہ جذبات، محبت اور جذبے تک پہنچی ہے۔ ہمارے مداحوں کا جوش و خروش دیکھ کر مجھے یقین ہے کہ آنے والے سالوں میں پی ایس ایل کی مقبولیت آئی پی ایل کو بھی پیچھے چھوڑ دے گی۔
حسن علی نے کہا کہ ہمارے پاس دنیا کے بہترین کھلاڑی موجود ہیں، میچز کا معیار بہترین ہے جب کہ شائقین کرکٹ کی بڑھتی ہوئی دلچسپی اس بات کا ثبوت ہے کہ آئی پی ایل کی مقبولیت میں کمی آئی ہے۔
جنوبی فاسٹ بولر حسن علی کے بیان پر بھارتی میڈیا نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھارتی فینز کرکٹر کا مذاق اڑانے کی کوشش کی۔






