کرکٹکھیل

انضمام الحق نے بابر اعظم کی بیٹنگ پوزیشن کی تبدیلی کی وجہ بتا دی، معاذ صداقت کی کارکردگی کو بھی سراہا

لاہور: پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ انضمام الحق نے پی ایس ایل سیزن 10 کے اہم میچ میں بابر اعظم کی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم نے ٹیم کی ضرورت کے مطابق خود کو تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے بھیجا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا:

"بابر اعظم ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، وہ ہمیشہ ٹیم کو ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے مچل اوون کو اوپننگ کا موقع دیا تاکہ پاور ہٹنگ کی جا سکے، اور خود اننگز کو سنبھالنے کے لیے تیسرے نمبر پر آئے۔”

انہوں نے نوجوان بلے باز معاذ صداقت کی ڈیبیو اننگز کو بھی خوب سراہا، جو اوپننگ کے بجائے مڈل آرڈر میں کھیلتے ہوئے 33 گیندوں پر 55 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔

انضمام نے مزید کہا:

"معاذ کا انداز اور اعتماد قابلِ دید تھا، اور اس نے مڈل آرڈر میں شاندار کارکردگی دکھا کر اپنا مستقبل روشن کر لیا ہے۔”

میچ میں بابر اعظم نے ایک بار پھر اپنی کلاس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 49 گیندوں پر 53 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

انضمام الحق نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ "سفر کی تھکن ٹیم کی پرفارمنس پر اثر انداز نہیں ہو رہی، کھلاڑی فٹ اور پُرجوش ہیں۔”

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button