کرکٹکھیل

ایشیز سیریز: آخری ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی فتح، سیریز 1-4 سے اپنے نام

ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز 1-4 سے اپنے نام کر لی۔

سڈنی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے 160 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ مارنس لبوشین 37 اور جیک ویدرالڈ 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ٹریوس ہیڈ، کپتان اسٹیو اسمتھ 12 جبکہ اپنا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے عثمان خواجہ 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کیمرون گرین 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ایلکس کیری نے 16 رنز بنا کر وننگ شاٹ کھیلا۔ انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ نے 3 اور ول جیکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل انگلینڈ نے میچ کے پانچویں روز 302 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی، تاہم صرف 40 رنز کے اضافے کے بعد پوری ٹیم 342 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
کیریئر کی پہلی سنچری بنانے والے جیکب بیتھل 154 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ بین ڈکٹ اور ہیری بروک نے 42، 42 رنز اسکور کیے۔

آسٹریلیا کی جانب سے بیو ویبسٹر اور مچل اسٹارک نے 3، 3، اسکاٹ بولینڈ نے 2 جبکہ مائیکل نیسر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلی اننگز میں جو روٹ کی شاندار 160 رنز کی بدولت 384 رنز بنائے تھے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مائیکل نیسر نے 4، مچل اسٹارک اور اسکاٹ بولینڈ نے 2، 2 جبکہ کیمرون گرین اور مارنس لبوشین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 567 رنز بنا کر 183 رنز کی برتری حاصل کی۔ ٹریوس ہیڈ نے 163 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جو رواں ایشیز سیریز میں ان کی تیسری سنچری تھی۔
بیو ویبسٹر 71 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ دیگر بیٹسمینوں میں مارنس لبوشین 48، کیمرون گرین 37، مائیکل نیسر 24، جیک ویدرالڈ 21، عثمان خواجہ 17 اور ایلکس کیری 16 رنز شامل تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے برائیڈن کارس اور جوش ٹنگ نے 3، 3، بین اسٹوکس نے 2 جبکہ جیکب بیتھل اور ول جیکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button