کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان، 48 ٹیمیں 12 گروپس میں تقسیم — ڈونلڈ ٹرمپ کو فیفا امن ایوارڈ بھی مل گیا

زیورخ / واشنگٹن:
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ میگا ایونٹ میں پہلی بار 48 ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

یہ ٹورنامنٹ آئندہ برس امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلا جائے گا، جو تاریخ میں پہلی مرتبہ تین ملکوں کی مشترکہ میزبانی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو فیفا امن ایوارڈ

فیفا نے اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی فیفا امن ایوارڈ سے نوازا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایوارڈ فیفا کے صدر نے خصوصی تقریب میں صدر ٹرمپ کو دیا اور عالمی سطح پر ان کی امن کوششوں کو سراہا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button