کرکٹکھیل

سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر کی شادی 5 مارچ کو

ممبئی: بھارتی کرکٹ کے لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے صاحبزادے ارجن ٹنڈولکر اپنی منگیتر سانیہ چندھوَک کے ساتھ 5 مارچ کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریبات 3 مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے اور زیادہ تر تقریبات ممبئی میں منعقد کی جائیں گی۔ تاہم ٹنڈولکر خاندان کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

ارجن اور سانیہ کی منگنی اگست 2025 میں بھارت میں ایک نجی تقریب میں ہوئی تھی، جس میں صرف قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی تھی۔ منگنی کی تقریب کو بھی میڈیا کی نظروں سے دور رکھا گیا تھا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button