کرکٹکھیل

جسٹن گریوز کی ناقابل شکست ڈبل سنچری، ویسٹ انڈیز نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست سے بچ گیا

کرائسٹ چرچ: ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں جسٹن گریوز کی شاندار ناقابل شکست ڈبل سنچری کی بدولت یقینی شکست سے بچتے ہوئے میچ ڈرا کے امکانات قائم کر لیے۔

ویسٹ انڈیز نے 531 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 163.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 457 رنز بنائے۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں چوتھی اننگز کا دوسرا سب سے بڑا اسکور ہے۔

جسٹن گریوز نے 202 اور کیمار روچ نے 58 رنز بناکر ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ دونوں کھلاڑیوں کے لیے یہ ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر بیسٹ اسکور ہے۔ شائے ہوپ 140 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اور بعد میں کیمار روچ کے ساتھ 180 رنز کی ناقابل شکست شراکت نے ٹیم کو یقینی شکست سے بچا لیا۔ جسٹن گریوز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے 3 جبکہ میٹ ہینری، زیک فولکس اور مائیکل بریسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز صرف 167 رنز پر محدود رہی، جس میں شائے ہوپ 56 اور ٹیگنارائن چندرپال 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 466 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی، جس میں رچن رویندرا 176 اور کپتان ٹام لیتھم 145 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار روچ نے 5، اوجے شیلڈز نے 2 اور جیڈن سیلز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، جس پر نیوزی لینڈ پہلی اننگز میں 231 رنز پر آل آؤٹ ہوگیا تھا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button