کرکٹکھیل

نسیم شاہ کو آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ

پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کو انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، یہ واقعہ میچ کے 11ویں اوور میں پیش آیا، جب نسیم شاہ نے کیرون پولارڈ کے دفاعی انداز میں کھیلنے کے بعد ایک گیند کو اٹھا کر مسکرا کر پولارڈ کی جانب دیکھا۔ اس پر پولارڈ نے جارحانہ ردعمل دیا، جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

پھر 16ویں اوور کی پہلی گیند پر، جب نسیم شاہ نے پولارڈ کو آؤٹ کیا، تو انہوں نے ایک مرتبہ پھر نامناسب انداز اختیار کیا جس پر ان کے خلاف جرمانہ عائد کیا گیا۔

آئی سی سی کے مطابق، نسیم شاہ نے اپنے رویے کے ذریعے کھیل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، اور انہیں اس پر سزا دی گئی۔ اس جرمانے کا مقصد کرکٹ کے میدان میں کھلاڑیوں کے درمیان احترام اور کھیل کی روح کو فروغ دینا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button