کرکٹکھیل

بھارتی میڈیا کی پی ایس ایل سے متعلق جھوٹی خبریں بے نقاب، دبئی نے آئی پی ایل کو مسترد کیا، پی ایس ایل کے لیے میدان پہلے ہی بُک

اسلام آباد – پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کی عارضی ملتوی ہونے کی خبر کو بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر جھوٹے اور گمراہ کن پروپیگنڈے سے منسلک کر دیا، تاہم حقیقت سامنے آنے پر بھارتی دعوؤں کی قلعی کھل گئی ہے۔

بھارتی اسپورٹس ویب سائٹس نے دعویٰ کیا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان کو پی ایس ایل کے میچز دبئی میں کروانے کی اجازت نہیں دی، جبکہ اصل حقائق اس کے برعکس ہیں۔

ذرائع کے مطابق، پاکستانی حکومت کی مشاورت اور وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پی ایس ایل کو وقتی طور پر ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کا مقصد خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال میں قومی ترجیحات کا تحفظ ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنی دولت سے بھرپور لیگ آئی پی ایل کو دبئی منتقل کرنے کی کوشش کی، مگر دبئی کے اعلیٰ حکام نے دوٹوک انکار کر دیا اور واضح طور پر بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پی ایس ایل کے لیے پہلے ہی گراؤنڈ بُک کروا لیے ہیں۔

اس انکار پر بھارت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہوا اور اس نے اپنی خفت مٹانے کے لیے پی ایس ایل پر جھوٹا پراپیگنڈا شروع کر دیا، جو جلد ہی بے نقاب ہو گیا۔

پاکستانی کرکٹ شائقین نے اس ساری صورتحال میں حکومتی شفاف فیصلے، پی سی بی کی حکمت عملی اور یو اے ای کے اعتماد پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ شائقین کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ملتوی ضرور ہوا ہے، لیکن وقار اور برتری کے ساتھ۔

یہ صورتحال ایک بار پھر ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان کھیل کے میدان میں بھی وقار، تدبر اور اصولوں پر یقین رکھتا ہے، اور بھارتی میڈیا کا پراپیگنڈا سچ کے سامنے کبھی نہیں ٹک سکتا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button