کرکٹکھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی، تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز کل

پاکستان کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے سری لنکا پہنچ گئی ہے۔ ٹیم کو دو گروپس میں کولمبو پہنچایا گیا، اور گزشتہ روز دوسرے گروپ نے سری لنکا کا سفر کیا۔ اس گروپ میں کپتان سلمان علی آغا، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، صائم ایوب، ابرار احمد، عبدالصمد، خواجہ نافع، بیٹنگ کوچ محمد حنیف اور دیگر سپورٹ اسٹاف کے ارکان شامل تھے۔

پاکستان ٹیم کے سری لنکا پہنچنے پر میزبان ملک کی جانب سے روایتی انداز میں شاندار استقبال کیا گیا۔ سری لنکا کے کرکٹ حکام اور مقامی کرکٹ فینز نے پاکستانی ٹیم کا گرم جوشی سے خیرمقدم کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل شام ساڑھے 6 بجے دمبولا میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم کے لیے یہ سیریز اہم ہے اور ان کے ساتھ ساتھ سری لنکا کے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر بھی عالمی نگاہیں مرکوز ہوں گی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button