کرکٹکھیل

ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی سری لنکا روانگی آج سے شروع

لاہور: سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی روانگی کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے فہیم اشرف، سلمان مرزا اور وسیم جونیئر آج سری لنکا کے لیے روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکواڈ کے دیگر اراکین کل لاہور سے کولمبو کے لیے روانہ ہوں گے۔ بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کھیلنے والے قومی اسکواڈ کے کھلاڑی بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں اور ٹیم کو جوائن کریں گے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سمیت غیر ملکی اسپورٹس اسٹاف براہِ راست سری لنکا پہنچے گا۔ غیر ملکی کوچنگ اسٹاف کرسمس اور نیو ایئر کے موقع پر سالانہ چھٹیوں کے لیے اپنے اپنے وطن گیا ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق بگ بیش لیگ کھیلنے والے آل راؤنڈر شاداب خان آسٹریلیا سے براہِ راست سری لنکا پہنچ رہے ہیں۔ شاداب خان نے گزشتہ روز سڈنی میں بی بی ایل کا میچ کھیلا تھا اور وہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے بعد سڈنی تھنڈرز کو دوبارہ دستیاب ہوں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تین میچز 7، 9 اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button